ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج لاہور کا درجہ حرارت کتنے ڈگری تک جانے کا امکان، بڑی پیشگوئی کردی گئی

آج لاہور کا درجہ حرارت کتنے ڈگری تک جانے کا امکان، بڑی پیشگوئی کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: لاہور شہر میں سورج کی تیز کرنوں سے گرمی اور حبس میں اضافہ، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کےمختلف علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر میں 5کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ماہرین نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، آئندہ ہفتے میں شہر میں 5سے 10فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں۔
آلودگی کی شرح میں اضافہ،ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 174ریکارڈ، آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا، سید مراتب علی روڈ 206،کینٹ میں آلودگی کی شرح 185ریکارڈ، ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں ایئر کوانڈلٹی انڈیکس کی شرح 181 ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کے امکان سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کےمختلف علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

مٹھی، بہاولنگر، نوابشاہ 42، کراچی، قصور، لسبیلہ 41، لاہور 38، اسلام آباد 36، پشاور 35، مظفر آباد 33، کوئٹہ25 اور گلگت میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔