سٹی42: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی .
عمرہ زائرین 3 ماہ کے اندر ملک چھوڑنے کے پابند ہوں گے.
سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عمرہ ویزہ اب تین ماہ کے لیے جاری کیا جائے گا اور اس کی تین ماہ کی معیاد ویزے کے اجرا س کے روز سے شروع ہو جائے گی۔
ویزا جاری ہونے کے تین ماہ کے اندر عمرہ زائرین سعودی عرب چھوڑنے کے پابند ہوں گے۔
سعودی عرب کی حج اور عمرہ کی وزارت نے اپنے ایکس اکاﺅنٹ پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ عمرہ ویزے کی معیاد اس کے اجرا کی تاریخ سے تین ماہ ہے۔ بشرطیکہ اس کی معیاد ہجری سال کے مطابق 15 ذی قعد کے بعد ختم نہ ہو۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے ہر سال حج سیزن کے پیش نظر عمرہ ویزوں کی معیاد 15 ذی قعدہ تک رکھنے کی منظوری دی ہے۔ قبل ازیں عمرہ سیزن 29 ذی قعد کو ختم ہوتا تھا۔