موٹر  ریسنگ ایونٹ:   گاڑی تماشائیوں میں جا گھسی،7افراد ہلاک

22 Apr, 2024 | 11:17 PM

سٹی42: سری لنکا میں موٹر اسپورٹس کے مایک مقابلہ کے دوران ریس میں شریک  ایک گاڑی اپنے  ڈرائیور س کے کنٹرول سے نکل گئی اور  ایونٹ کو دیکھنے کے لئے جمع  شائقین میں جا گھسی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔

اس موٹر اسپورٹس مقابلے کا انعقاد سری لنکن فوج نے کیا تھا اور سری لنکن آرمی کے زیر فاکس ہِل سرکٹ میں ہونے والے اس مقابلے کے لیے کسی قسم کی حفاظتی باڑ نہیں لگائی گئی تھی ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ٹریک پر ایک  گاڑی کے الٹ جانے کے بعد ٹریک مارشلز کو پیلے جھنڈے اٹھائے دیگر ڈرائیور کو آہستہ گاڑی چلانے کی ہدایت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔گاڑی الٹنے کے حادثہ کے بعد پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور تیزی سے دھویں کے بادل اڑاتے ہوئے نکل گئے اور اسی دوران ایک لال رنگ کی گاڑی تماشائیوں میں جا گھسی جس کے بعد ہر طرف  چیخ و پکار سنائی دینے لگی۔

پولیس ترجمان نیہال تھال دووا نے بتایا کہ 27 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 7 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

مرنے والوں میں ایک 8سال کی بچی بھی شامل ہے۔اس حادثے سے کچھ دیر قبل ہی سری لنکن آرمی چیف ویکم لیانگے نے ملک میں موٹر اسپورٹس کے فروغ کے لیے ریس میں تماشائیوں کے لیے مفت داخلے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ آج بہت ہی خاص دن ہے اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی بھی بلا ٹکٹ مفت ریس دیکھنے آ سکتا ہے۔کووڈ کی وبا اور ملک کے معاشی بحران کی وجہ سے اس مقابلے کا انعقاد 5سال کے بعد ہورہا تھا۔

مزیدخبریں