فی میل ٹیچرز کو ہراساں  کرنے والے پرنسپل کو ترقی  دیکر ڈائریکٹر بنا دیا گیا

22 Apr, 2024 | 10:26 PM

روزینہ علی: اپنی ماتحت فی میل ٹیچرز کو  ہراساں کرنے والے سکول پرنسپل  آفتاب طارق کو  ترقی دے کر ایف ڈی ای میں ڈائریکٹر سپورٹس بنادیا گیا۔

 وفاقی وزارت تعلیم کی طرف سے ہراسر کو ترقی دینے کا  نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ 

ہراسانی کی حرکات  ثابت ہونے پر گذشتہ ماہ آفتاب طارق کو  ملازمت سے معطل کیا گیا تھا۔   سزا سے بچنے کے لیے آفتاب طارق نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست بھی دی تھی۔

 وفاقی وزارت تعلیم نے ان کا ڈائریکٹر سپورٹس کا نوٹیفکیشن کر دیا ہے ۔ اس ترقی سے ہراسر کی حرکات سے آگاہ   فی میل ٹیچرز میں بے چینی پھیل نے کا خدشہ ہے۔ 

مزیدخبریں