ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر کا دورہ،آصفہ بھٹو نے استقبال کیا

22 Apr, 2024 | 09:02 PM

سٹی42: ایرانی صدر کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلے اسادات علم الہدیٰ نے آج پاکستان سویٹ ہوم سنٹر کا دورہ کیاجہاں رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے ایرانی صدر کی اہلیہ کا استقبال کیا۔

ایرانی صدر کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلے اسادات علم الہدیٰ کی جانب سے یتیم بچوں کو محفوظ اور پرورش کا ماحول فراہم کرنے میں مرکز کے کردار کی تعریف کی گئی۔ انہوں نے قوم کے کامیاب مستقبل کے لیے نوجوان نسلوں کی حمایت کے اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔ 

دوسری جانب پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے بچوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مزیدخبریں