لاہور: موٹر سائیکل چور ی کرنے کی انوکھی واردات، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

22 Apr, 2024 | 08:05 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: لاہور میں موٹر سائیکل چور وارداتوں کیلئے نئے نئے طریقے اختیار کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ہال روڈ پر موٹر سائیکل چوری کی انوکھی واردات منظر عام پر آ گئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی 42 نے حاصل کر لی۔

19 اپریل کی دپہر 3 بجے کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان وقاص بریانی پر آ کر رکے، جنہوں نے تسلی سے بریانی کھائی ۔ایک ملزم پتلون شرٹ، دوسرا شلوار قمیض میں ملبوس ہوتا ہے ۔کھانا کھانے کے بعد ملزمان واپسی پر دکان کے باہر کھڑی شہری علی عباس کی موٹر سائیکل لے اڑے ، کچھ دیر بعد ایک ملزم واپس آیا اور اپنی موٹر سائیکل بھی لے گیا۔دوسری جانب قلعہ گجر سنگھ پولیس نے متاثرہ شہری علی عباس کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے واردات میں ملوث ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں