ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردی مشترکہ مسئلہ ہے، صدر ابراہیم رئیسی کی سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات میں گفتگو

city42, Ibrahim Raisi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی  سے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے  ملاقات کی ہے۔

 چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضا گیلانی  اور برادر ملک ایران کے مہمان صدر کی  ملاقات میں پارلیمانی روابط، علاقائی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کوفروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ملاقات کے دوران سید یوسف رضاگیلانی نے اپنے آباؤ اجداد  کے ایران کے ساتھ  گہرے تاریخی رشتوں پر روشنی ڈالی۔  انہوں نے وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے ایران کے دوروں  کی یادیں بھی مہمان صدر کے ساتھ شئیر کیں۔

پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات قابلِ فخر ہیں، صدر ابراہیم رئیسی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ   ایران کے پاکستان کے ساتھ بردارانہ تعلقات قابل فخر ہیں۔  دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار ہیں۔  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ملاقات کے دوران کہا کہ  دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی بھر پور حمایت کی ہے۔ 

ایرانی صدر نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے ایران کے ساتھ تاریخی اور روحانی وابستگی کو سراہا۔

صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دہشت گردی ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام وفوبیا کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔ 

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دو طرفہ مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔پارلیمانی تعاون، دوطرفہ تعلقات اور وفود کے بتادلوں پر زور دیا گیا۔پارلیمانی تعلقات اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔ 

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ مشترکہ مذہبی روایات و اقدار اور ثقافتی ورثے پر مبنی مضبوط دوطرفہ تعلقات علاقائی استحکام اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔  دونوں رہنماؤں نے انسانی حقوق اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے یکجہتی کے ساتھ بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کو سراہا۔

 مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی پامالیوں پر چیئرمین سینیٹ نے اظہار تشویش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے منصفانہ مقصد کے لیے ایران کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ دہشت گردی، سرحدی سلامتی اورخطے میں امن و استحکام کی بہتری کے لئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔