ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے لاہور دورہ کے دوران لاہور میں تمام عدالتیں بند رکھی جائیں گی۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق کل منگل کے روز ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا دورہ کریں گے۔ ان کے دورہ کے دوران انتظامی وجوہات کی بنا پر لاہور ہائی لاہور کی پرنسپل سیٹ اور مقامی سول اور سیشن عدالتوں میں تعطیل ہو گی۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی منظوری کے بعد کل منگل کے روز لاہور کی مقامی عدالتوں میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔