لاہور بورڈ کے کل ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے

22 Apr, 2024 | 06:46 PM

جنید ریاض:  لاہور بورڈ کے کل ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔ 

 کل 23 اپریل کے لئے شیڈولڈ امتحانات اب 24 مئی کو لیے جائیں گے۔

انٹرمیڈیت اینڈ سیکنڈری بورڈ لاہور  نے  ایران کے صدر کے دورہ لاہور کے دوران  انتظامی وجوہات کی بنا پر  کل منگل کے روز ہونے والے بورڈ کے امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔

 کل منگل کے روز  ملتوی ہونے والے پیپرز میں جغرافیہ ،میڈیکل سائنس ،بیسک میڈیکل سائنس اوراسلامک ہسٹری سمیت دیگر پیپرز شامل ہیں  یہ  پیپرز اب 24 مئی کو لیے جائیں گے۔

اس سے قبل 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے پیش نظر ملتوی ہونے  والا کیمسٹری کا پیپر 23 مئی اور انگریزی کا پیپر 25 مئی کو لیا جائے گا۔

مزیدخبریں