ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسپیکر قومی اسمبلی  کی ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے ملاقات

 اسپیکر قومی اسمبلی  کی ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42ؒ: اسپیکر قومی اسمبلی  کی ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے ملاقات، سردار ایاز صادق پاک ایران پارلیمینٹری فرینڈ شپ گروپ کی قیادت کر رہے تھے۔

وفد میں نوید قمر,  نور عالم خان,  چوہدری سالک حسین, عون چوہدری و دیگر اراکین پارلیمان شامل تھے۔

دورانِ ملاقات ایرانی قیادت نے پاک ایران تعلقات کے فروغ کیلئے پاک ایران پارلیمینٹری فرینڈ شپ گروپ کی خدمات کو سراہا۔جبکہ سردار ایاز صادق کی جانب سے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمان کے مابین روابط کے فروغ پر زور دیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے ہارلیمینٹرینز کو قریب لانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔