سٹی42: ایران کے صدر کی اہلیہ جمیلے السادات علم الہدی نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کا دورہ کیا جہاں انھوں نے طلباء سے گفتگو کی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے دورے کے دوران ایران کے صدر کی اہلیہ نے طلباء اور اساتذہ سے بات چیت کی اور ایرانی صدر کی اہلیہ کو اعزازی ڈگری سے بھی نوازا گیا۔
ایران کے صدر کی اہلیہ جمیلے علم الہدی نے اپنی کتاب "The Art of feminine living" کے انگریزی نسخے کی رونمائی کی اور اسلام میں بیان کردہ خواتین کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔