لاہور :1574 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

22 Apr, 2024 | 05:16 PM

سٹی42: لاہور میں ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا، ڈینگی کی روک تھام کیلئے لاروا نشاندہی اور تلفی کا آپریشن تیز۔شہر میں 1574 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کر کے تلف کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر نے یو سی 9 اور 10 راوی زون میں ٹیموں کے کام کا معائنہ کیا۔ فاریسٹ کالونی میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے موقع پر تلف کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے یو سی 18 میں انسداد ڈینگی ٹیم نمبر ون کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔گھروں کی درست مارکنگ نہ ہونے پر ایریا انچارج کو وارننگ جاری کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے یو سی 120 میں ڈینگی سرویلنس کی صورتحال دیکھی۔

واضح رہے کہ رواں برس اب تک ڈینگی کے 20 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں