سٹی42 : شہر کی مختلف شاہراہوں اور مارکیٹوں میں تجاوزات مافیا کا راج جاری ہے۔ فیصل ٹاؤن مارکیٹ میں تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے باعث سروس روڈ مکمل بند ہو گیا۔
فیصل ٹاؤن مارکیٹ میں موجود سروس روڈ پر دکانوں اور پلازوں سے کئی کئی فٹ باہر تک تجاوزات اور پارکنگ موجود ہیں۔ ریڑھیوں اور رانگ پارکنگ کی وجہ سے پبلک ایریا پر بھی تجاوزات مافیا نے قبضہ جمع رکھا ہے۔ رانگ پارکنگ کے باعث روڈ پر ٹریفک کے مسائل رہنا معمول بن چکا ہے۔ مارکیٹ کےگردونواح کے علاقے میں ضلعی انتظامیہ تجاوزات کو روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔