عمران یونس: پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر قائم مقام وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی تعینات،وزیراعلی مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا.
پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر قائم مقام وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی تعینات کر دی گئیں۔ وزیراعلی مریم نوازکی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
قائم مقام وائس چانسلر کیلئے 3 پروفیسرز ڈاکٹر سلطان شاہ، ڈاکٹر شازیہ بشیر اور ڈاکٹر بابر عزیز کے انٹرویوز کئے گئے تھے۔ 160 سالہ تاریخ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی پہلی خاتون سربراہ ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میتھمیٹکل اینڈ فزیکل سائنسز کی ڈین ہیں ۔ڈاکٹر شازیہ چار ماہ یا مستقل وی سی کی تعیناتی تک وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالیں گی۔