حسن علی : صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کی ہر نشست پر مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری حاصل کی ہے، جو وفاق اور پنجاب کے اندر مسلم لیگ (ن) کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ اب جاری و ساری رہے گا۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں صوبے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ مریم نوازکی قیادت میں پنجاب کے عوام میں اُمید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آج تحریک انصاف کا ووٹر مایوسی کا شکار ہے کیونکہ عوام نے پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیہ کو آج مسترد کر دیا ہے۔ آج سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نفرت، انتشار اور منافقت کی سیاست کو عوام نے رد کر دیا ہے۔ عاشق کرمانی نے مزید کہا کہ ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ (ن) ہی عوام کے دلوں میں بستی ہے۔
ضمنی انتخابات کی ہر نشست پر مسلم لیگ (ن) نے واضح برتری حاصل کی ہے: صوبائی وزیر زراعت
22 Apr, 2024 | 02:45 PM