(اقصیٰ سجاد)عید کی چھٹیاں ٹھنڈی گزرنے کے بعد اپریل کے مہینے میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا۔شہری اچانک سورج کی بڑھتی تپش سے پریشان ہونے لگے
شہر میں سورج کی کرنوں کا راج اپریل کا مہینہ ختم ہوتے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا.
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔درجہ حرارت31 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 49فیصد ریکارڈ کیاگیا۔ہوائیں شہر میں14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی بڑھنے لگی،ائیرکوالٹی انڈیکس 124ریکارڈ کیا گیا ۔لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا۔
ذکی فارم میں آلودگی کی شرح154 ریکارڈ،سید مراتب علی روڈ میں171ریکارڈ،فیز 8 میں 165 ریکارڈ کی گئی۔