نقل کی روک تھام کے لئےامتحانی مراکز میں کیمرے لگانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

22 Apr, 2024 | 12:00 PM

Ansa Awais

جنید ریاض : تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے تمام امتحانی مراکز میں کیمرے لگانے کے دعوے دھرے رہ گئے،تاحال 5 فیصد امتحانی سنٹرز میں بھی کیمرے نہ لگائے جاسکے، جس کے باعث امتحانات میں نقل کے خدشات تاحال برقرار ہیں۔
 امتحانی سنٹرزمیں نقل کی شکایات کو بورڈ کی جانب سے چھپایا جارہا ہے۔تعلیمی بورڈ کی جانب سے567 میں سے 173 امتحانی سنٹرز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ مذکورہ سنٹرزمیں لاہور کے 105 امتحانی سنٹرز شامل ہیں۔قصور کے 25،ننکانہ صاحب15 اور شیخوپورہ کے 18 سنٹرز بھی حساس ہیں۔ ت

تعلیمی بورڈ کے مطابق حساس امتحانی سنٹرز بارے محکمہ ہائرایجوکیشن کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔مذکورہ حساس امتحانی سنٹرز میں جلد کیمرے لگا لیے جائیں گے۔

دوسری جانب جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ امتحانی نظام کی بہتری کیلئے اساتذہ کے معاوضوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے،نگران عملے کو معاوضوں کی ادائیگی بھی 30 دن میں یقینی بنائی جائے۔

مزیدخبریں