اقصیٰ ساجد : محکمہ موسمیات کے مطابق شہرلاہور اور کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں سورج کی تپش کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 49فیصد ریکارڈ کیاگیاائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی بڑھنے لگی،فضائی آلودگی 124ریکارڈ ہونے کیساتھ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کے علاقہ ذکی فارم میں 154 ، سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 171ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈرہنے کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے،ہوامیں نمی کا تناسب 80 فیصدریکارڈ کیا گیا، شہر میں جنوب مغربی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
ائیرکوالٹی انڈیکس کی اگر بات کی جائے تو ہوا میں آلودہ زرات کی مقدار 105 پرٹیکیلیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 10ویں نمبر پر ہے۔