ضمنی انتخابات؛ پنجاب مسلم لیگ نون، سندھ پیپلز پارٹی، پختونخوا سنی اتحاد کی کامیابی

22 Apr, 2024 | 01:52 AM

سٹی42: حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی دو نشستوں سمیت پنجاب اسمبلی کی 12 میں سے 7 سیٹیں حاصل کرلیں جبکہ اتحادی جماعتیں ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی بھی ایک ایک صوبائی نشست حاصل کرسکی ہیں۔ ایک نشست پاکستان پیپلز پارٹی کو ملی ہے۔ 

قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔

قومی اسمبلی
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ  366 پولنگ اسٹیشن میں سے 68 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار مبارک زیب 13354 ووٹ لے کرپہلے  جبکہ سنی اتحاد کونسل کے گل ظفر خان 6353  ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں۔ 
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے فیصل امین خان کامیاب ہوگئے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام 358 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت فیصل امین خان 66281 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلزپارٹی کےعبدالرشید خان کنڈی 21970 ووٹ لیکردوسرےنمبرپر رہے۔

قومی اسمبلی کی دو سیٹوں پر ن لیگ کامیاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خالی کردہ قومی اسمبلی نشست ن لیگ نے جیت لی۔ این اے 119 کے تمام 338 پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے تحت مسلم ليگ ن کے علی پرویز کامیاب ہوگئے۔ 

لیگی امیدوار نے 60918 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ سنی اتحادکونسل کےشہزاد فاروق 34094 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 قصور سے بھی ن لیگ کامیاب ہوگئی۔ حلقہ این اے 132 قصور 2 کے تمام 342 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے ملک رشید احمد خان 147618 ووٹ لےکر جیت گئے۔ سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد حسین ڈوگر 91520 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ سے پی پی نے قومی اسمبلی نشست جیت لی
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے مخالف کی ضمانت ضبط کروا دی۔  این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کے تمام 303 پولنگ اسٹیشنز  کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے تحت پیپلز پارٹی کے خورشید احمد جونیجو 91581 ووٹ لے کر جیت گئے۔

تحریک لبیک پاکستان کے محمد علی 2763  ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پنجاب اسمبلی کے نتائج
پنجاب اسمبلی کی 12 نشستوں میں سے مسلم  لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتیں 9 سیٹوں پر کامیاب ہوچکی ہیں جبکہ ایک نشست پاکستان پیپلز پارٹی نے جیت لی ہے۔

 ضمنی الیکشن، پرویز الٰہی اپنے  نوجوان بھتیجے سے  پنجاب اسمبلی کی نشست ہار گئے 
 سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو گجرات سے بری طرح شکست ہوئی ہے۔ حلقہ پی پی 32 گجرات کے تمام 168 پولنگ اسٹیشن کےغیرحتمی و غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ق کے موسیٰ الٰہی 63 ہزار 536 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

پرویزالہٰی 18ہزار327 ووٹ لےکر دوسرے نمبرپر رہے۔ کامیاب امیدوار موسیٰ الٰہی چوہدری شجاعت کے بھائی وجاہت حسین کے بیٹے ہیں۔

تحریک انصاف اپنی چھوڑی ہوئی سیٹ ہار گئی
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 36 وزیر آباد 2 سے تحریک انصاف کو اپنی ہی چھوڑی ہوئی نشست پر شکست ہوگئی۔

پی پی 36 وزیر آباد کے تمام 185 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے عدنان افضل چٹھہ 74779 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے۔

سنی اتحاد کونسل کے  فیاض چٹھہ 58682 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ عام انتخابات میں یہ نشست تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد احمد چٹھہ نے جیتی تھی جو انہوں نے چھوڑ دی تھی۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 54  نارووال ون سے ن لیگ نے نشست جیت لی۔ پی پی 54 نارووال کے تمام 155 پولنگ اسٹیشن کا نتائج کے تحت مسلم ليگ ن کے احمد اقبال چوہدری 60351 ووٹ لے کر جیت گئے۔ سنی اتحاد کونسل کے اویس قاسم 46686 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے


پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 93 بھکر 5 سے مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا۔ پی پی 93 بھکر کے تمام 154 پولنگ اسٹیشن کے  غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے سعید اکبر خان نوانی 63021 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

آزاد امیدوار محمد افضل خان 59124 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ 4  سے بھی ن لیگ کامیاب ہوگئی۔ پی پی 139 شیخوپورہ  کے تمام 123 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے رانا افضال حسین 46585 ووٹ لےکر جیت گئے۔

سنی اتحادکونسل کے اعجازحسین بھٹی 29833 ووٹ لیکردوسرےنمبرپر رہے۔

لاہور کی قومی اور صوبائی نشستوں پر ن لیگ  کا کلین سویپ
ضمنی انتخاب میں لاہور کی 4 صوبائی نشستوں میں سے 3 ن لیگ اور ایک اتحادی استحکام پاکستان پارٹی لے اڑی۔

پی پی 147 لاہور کے تمام 232 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کےمحمد ریاض ملک 31841 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے جبکہ آزادامیدوارمحمد خان مدنی 16548 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کو بھی ضمنی انتخابات میں شکست ہوگئی۔

لاہور سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 کے تمام 116 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت مسلم ليگ ن کے چوہدری محمد نواز 39946 ووٹ لے کرفاتح قرار ہائے۔

سنی اتحادکونسل کے مونس الٰہی 27980 ووٹ لیکردوسرےنمبرپر رہے۔

اسی طرح پی پی 164 لاہور 20 کے تمام 99 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم ليگ ن کے محمد راشد منہاس 31499 ووٹ لےکرفاتح قرار پائے۔

سنی اتحادکونسل کے محمد یوسف میو 25781 ووٹ لیکردوسرےنمبرپر رہے۔

ن لیگ کی اتحادی جماعت استحکام پاکستان پارٹی نے بھی لاہور سے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔ پی پی 149 لاہور کے تمام218 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت استحکام پاکستان پارٹی کے محمد شعیب صدیقی 38537 ووٹ لےکرجیت گئے۔ سنی اتحادکونسل کے ذیشان رشید 24206 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپررہے۔

خیبرپختونخوا کے نتائج
خیبرپختونخوا اسمبلی کی دو نشستوں پی کے 22 باجوڑ اورپی کے 91کوہاٹ پر انتخابات ہوئے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 91 کوہاٹ 2 کے تمام 168 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے داؤد شاہ 22998 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ آزاد امیدوار امتیاز شاہد 15911 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کی دو نشستوں پی کے 22 باجوڑ اورپی کے 91کوہاٹ 2 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں ری پولنگ اور 2حلقوں پی بی 20خضدار ، پی بی22 لسبیلہ میں پولنگ ہوئی۔

مزیدخبریں