نارووال کا ضمنی الیکشن احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال نے جیت لیا

22 Apr, 2024 | 01:21 AM

اشتیاق ربانی:  پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی54 نارووال   سے  وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال نے میدان مار لیا۔

 حلقہ پی پی 54 ناروال کے تمام 155پولنگ سٹیشنز  کا غیرحتمی اور  غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیا ہے جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار احمد اقبال60 ہزار 351 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار  اویس قاسم 46 ہزار 686 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔

مزیدخبریں