وزیر آبادکا ضمنی الیکشن  ن لیگ کے عدنان افضل چٹھہ نے جیت لیا

22 Apr, 2024 | 01:15 AM

سٹی42: پنجاب اسمبلی کے حلقہ  پی پی 36  کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ئی نشست تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار نے چھوڑی تھی  لیکن ضمنی الیکشن میں  پی ٹی آئی اور سنی  اتحاد کونسل کا با اثر امیدوار  یہ نشست واپس نہیں لے سکا۔

 وزیر آباد کے  حلقے پی پی 36میں  ضمنی الیکشن کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے۔ مسلم لیگ نون  کے عدنان افضل چٹھہ 74779 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔  سنی اتحاد کونسل کے فیاض چٹھہ 58682 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ تحریک لبیک کے بصیرت علی 2547 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

 پی پی 36 کے کل 185 پولنگ سٹیشنز ہیں اور ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 544 ہے۔

مزیدخبریں