بھکر  کا ضمنی الیکشن مسلم لیگ نون کے سعید اکبر نوانی جیت گئے

22 Apr, 2024 | 12:59 AM

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 93 کے ضمنی الیکشن میں بھی مسلم لیگ نون کے  امیدوار سعید اکبر نوانی کامیاب ہو گئے۔

 پی پی 93 بھکر کے تمام 155 پولنگ سٹیشنز کے مکمل نتائج  کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سعید اکبر خان نوانی 63 ہزار 21 ووٹ لے کر  کامیاب ہو گئے اور آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ 59 ہزار 124ووٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ سنی تحریک کے امیدوار سردار سکندر احمد خان تیسرے نمبر پر رہے۔ 

مزیدخبریں