ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صادق آباد کی صوبائی نشست پیپلز پارٹی نے بھاری اکثریت سے جیت لی

Pakistan Peoples Party, Sadiq Abad By Election, Punjab Assembly, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب اسمبلی کے حلقہ  پی پی 266 صادق آباد  کے ضمنی الیکشن میں پاکستان  پیپلزپارٹی کے امیدوار  بھاری اکثریت سےکامیاب ہو گئے۔

یہ 21  اپریل کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کو ملنے والی واحد نشست ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 266 صادق آبادکے 92 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے ممتاز چانگ 28 ہزار8 ووٹ لے کر پہلے نمبر پرہیں جبکہ ن لیگ کے صفدر لغاری 20 ہزار603 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں، پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے سمیع اللہ جٹ9 ہزار413ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔