ملک نام نہاد سیاسی رہنما کے انتشارکی وجہ سے عدم استحکام کا شکار ہے : رانا تنویر حسین

22 Apr, 2023 | 06:55 PM

This browser does not support the video element.

سٹی 42: رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک آج  نام نہاد سیاسی رہنما کے انتشار پسند کلچرکی وجہ سے  سیاسی عدم استحکام اور خلفشارکا شکار ہے اس سے نکلنے کے لیے تمام پاکستانیوں کو متحد ہونا چاہیے۔

 وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے  شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں،  اسکی تعمیروترقی کے لیے بطور پاکستانی ہم سب کواپنا اپنا  کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت  دن رات محنت کر رہی ہے، انشااللہ پاکستان کو تمام بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے۔

مزیدخبریں