ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں سگریٹ پر ٹیکسز کے نفاذ کے بعد فروخت میں بڑی کمی

ملک بھر میں سگریٹ پر ٹیکسز کے نفاذ کے بعد فروخت میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک بھر میں وفاقی حکومت کی جانب سے سگریٹ پر بے تحاشا ٹیکسز کے نفاذ کے بعد اس کی فروخت میں 50 فیصد کمی آ گئی ہے۔

ڈائریکٹر فنانس فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ محمد ذیشان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق معاشی حالات میں غیرقانونی تجارت سے معیشت کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام اشد ضروری ہو چکی ہے، حکومت ٹیکس ادا کرنے والی منظم صنعت کو سازگار ماحول فراہم کر کے معاشی بحران سے نکالنے کی کوششوں کو نتیجہ خیز بنا سکتی ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال تین مرتبہ ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا، جون اور اگست میں ملا کر 25 فیصد جبکہ فروری میں 150 فیصد اضافہ کیا گیا، اضافہ سے سگریٹ پر ایکسائز 200 فیصد تک بڑھ گیا ہے، پہلی سہ ماہی کے اعدادوشمار سے ثابت ہوتا ہے کہ سگریٹ کی قانونی فروخت میں 50 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔