ویب ڈیسک: نامور پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بزنس ٹائیکون سے شادی کرلی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔
کومل رضوی نے انسٹاگرام پر جمعے کی رات گرے رنگ کے عروسی لباس میں تصاویر شیئر کیں جس میں ان کے ہمراہ ان کے شوہر علی اُپل موجود تھے، تاہم گلوکارہ کے اچانک اس اعلان کے بعد مداح حیران ہیں۔
View this post on Instagram
کومل رضوی کی پوسٹ پر ناصرف مداح بلکہ شوبز سے وابستہ معروف شخصیات ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہی ہیں۔ گلوکارہ نے ہفتے کے روز اپنی ڈھولکی کی تصاویر بھی شیر کیں جو کہ لاس اینجلس میں ہی ہوئی تھی۔
View this post on Instagram