ویب ڈیسک: مشیرِ کھیل پنجاب اور قومی کرکٹر وہاب ریاض کی جانب سے سابق اولمپئن زاہد شریف کی کفالت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وہاب ریاض نے کہا ہے کہ زاہد شریف کی حالت زار کے حوالے سے چند روز قبل نجی ٹی وی نے رپورٹ نشر کی تھی، ہماری ذمہ داری ہے اور اعزاز کی بات ہوگی کہ زاہد شریف اولمپئن کی مالی مدد کی جائے۔ وہاب ریاض نے کہا ہے کہ زاہد شریف کی مالی معاونت کے لیے میں ہر ماہ 35ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب اپنے ہیروز سے بہت پیار کرتا ہے۔