شہباز شریف کی ترک صدر کو ٹیلیفون ،عید کی مبارکباد

22 Apr, 2023 | 12:09 PM

Ansa Awais

( سٹی42) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ صدر رجب طیب اردگان کو ٹیلیفون کیا ہے ، جس میں انہوں نے ترک عوام  کو عید کی مباکباد کیساتھ ساتھ زلزلہ زدگان سے یکجہتی کا بھی اظہار کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو عید کی مبارک دی، وزیراعظم نے ترک صدر سے گفتگو میں کہا کہ زلزلہ زدگان کی بحالی کیلئے ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کی صدر طیب اردگان نے پاکستانی عوام کیلئے خصوصی برادرانہ جذبات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ زلزلے کے دوران مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان کی مدد کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ترک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکی کو بھی سراہا۔

مزیدخبریں