ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالفطر پر صدر اور وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

عیدالفطر پر صدر اور وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صدرمملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف نے عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد کا پیغام پیش کر دیا۔

عیدالفطر کے موقع پر قوم کو اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا کہ ملک کو درپیش موجودہ حالات سے نکلنے کیلئے درگزر کرنے کی ضرورت ہے، آج ہم لوگوں کو معاف کرنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم سے اپیل ہے کہ گروہی، مذہبی اور سیاسی اختلافات کو نفرت انگیزی کا ذریعہ نہ بننے دیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے عیدالفطر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اتحادی حکومت کی مسلسل کوشش رہی ہے کہ معاشی مشکلات کا کم سے کم بوجھ عوام تک پہنچے، اللہ تعالیٰ ہمیں ان آزمائشوں سے نجات عطا فرمائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کو پاکستان کی بہتری کی تعمیری سوچ، یکسوئی اور مسلسل محنت سے کھوئی ہوئی منزل تک پہنچنا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer