نواز شریف نے تحریک انصاف کےختم ہونے کی پیشگوئی کردی

22 Apr, 2022 | 10:39 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے پر نون لیگ کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ حق اور سچ ہمیشہ سامنےآجاتاہے۔ابھی تو 5سے 10فیصدسچ سامنے آیا ہے۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ اسحاق ڈار نے بڑی محنت سے ملکی معیشت کھڑی کی، اس شخص نے زمین بوس کردی۔نواز کا سابق وزیراعظم عمران خان کے بارے کہناتھا کہ ’ اس نے الیکشن سے پہلے بھی جھوٹے وعدے کیے اور اس کے بعد بھی جھوٹے وعدے کیے، ریاست مدینہ کا نام لے کر ظلم اور زیادتی کی، پاکستان کا وہ حشر کیا ہے کہ اس کو تو عبرت کا نشان بنا دینا چاہیے۔‘

’ یہ نہ آئین کو نہ قانون کو اور نہ ہی پارلیمنٹ کو مانتا ہے، اس کے خلاف قانونی عدم اعتماد کا ووٹ آیا ہے، اسے مانو۔‘ نواز شریف نے کہا کہ وہ اس وقت تک لڑیں گے جب تک جمہوریت اور نظریے کی آخری فتح نہیں ہوتی۔ 

صدرمملکت عارف علوی کے متعلق کہا کہ عارف علوی کوسوچنا چاہیےکہ وہ ملک کےصدر ہیں عمران خان کے نہیں،کیسےحلف نہیں لوگے؟ مرکز اور پنجاب میں جو کچھ ہوا سب جانتےہیں،فارن فنڈنگ کافیصلہ خلاف آیا توتحریک انصاف ختم ہوسکتی ہے۔

نوازشریف نے مزید کہا کہ ’یہ شخص کونسی مٹی کابنا ہوا ہے؟ کہاں پرورش ہوئی؟کون ہے یہ بندہ؟ قوم کوسوچنا چاہیے۔
 

مزیدخبریں