(جنید ریاض)پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے یونیفائیڈ ڈیٹ شیڈول جاری کردی، سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کا امتحان 9 مئی سے لیا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کا امتحان 9 مئی سے لیا جائے گا۔ پیک کی جانب سے سکولوں کو آئٹم بنک 25 مئی تک بھیجوا دیئے جائیں گے۔ سکولوں میں امتحان 20 مئی تک جاری رہے گے۔بچوں کے امتحان کے نتائج 31 مئی کو جاری کیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لئےحتمی ڈیٹ شیٹ جاری کردی جس کے مطابق میٹرک کے امتحانات کا آغاز 10 مئی سے ہوگا، پہلے روز چار مضامین عربی، سوکس، پارچہ بافی اور بزنس اسٹیڈیز کا پیپر لیا جائے گا، 25 مئی کو آخری پیپر مطالعہ پاکستان کا لیا جائے گا۔
نہم جماعت کے سالانہ پیپر 26 مئی سے شروع ہونگےجو 10 جون 2022 تک جاری رہیں گے جبکہ عملی امتحانات 21 جون سے 18 جولائی تک جاری رہیں گے۔