(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری، اعلامیہ ٹیلی گرام میں کسی سازش کے ثبوت نہیں ملے، حافظ طاہر محمود اشرفی نےسابق وزیر اعظم عمران خان سےاپیل ہے وہ ملک کے سلامتی کے اداروں اور افواج پاکستان کی تحقیقات پراطمینان کا اظہار کریں۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،دفاع، خارجہ، داخلہ، اطلاعات کے وزراء نے شرکت کی،قومی اسمبلی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجد نے اجلاس کو ٹیلی گرام کے مواد اور پس منظر پر بریفنگ دی،گزشتہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق ٹیلی گرام میں کسی سازش کے ثبوت نہیں ملے، قومی سلامتی کمیٹی سیکیورٹی ایجنسیز نے قومی سلامتی کمیٹی کو سازش کے ثبوت نہ ملنے سے آگاہ کر دیا، سیکیورٹی ایجنسیز کی معلومات کے مطابق کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان علماکونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھاکہ پاکستان کے سلامتی کے ادارے اورافواج پاکستان کی قیادت نے غور و فکرکے بعد جو اعلامیہ جاری کیاوہ قابل اطمینان ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ سابق وزیر اعظم عمران خان سےاپیل ہے وہ ملک کے سلامتی کے اداروں اور افواج پاکستان کی تحقیقات پراطمینان کا اظہار کریں۔ عمران خان ملک میں سیاسی عدم برداشت اورعدم رواداری کےخاتمےکیلئےاپنا کرداراداکریں۔