(ویب ڈیسک) سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ملک میں سونا سستا ہوگیا،سندھ صرافہ بازار جیولرز میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 32 ہزار 700 روپے ہے۔10گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 13 ہزار769 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر کم ہوکر 1933 ڈالر فی اونس ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج 800 روپے کم ہوئی ہے۔
روپے کی قدر کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر بھی کم ہوئی۔ انٹربینک میں ایک ڈالر 27 پیسے سستا ہوگیا اور 186 روپے 70 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو کر 187 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ۔پیرسے جمعے کے پانچ کاروباری سیشنز میں ڈالر 5 روپے 14 پیسے مہنگا ہوا ہے۔