(ویب ڈیسک) امریکا نے پاکستان میں بجلی کے شعبے کی بہتری کے 23.5 ملین ڈالر کے منصوبے کا آغاز کردیا، منصوبے کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا نے پاکستان میں بجلی کے شعبے کی بہتری کیلئے منصوبے کا آغاز کردیا ، منصوبہ 4 سالہ میں مکمل ہوگا اور اس پر 2 کروڑ 35 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔ منصوبے کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کےاثرات سے نمٹنا، شفاف ذرائع سے توانائی کا حصول ہے۔
یوایس ایڈپاکستانی مشن ڈائریکٹر جولی کوئنن نے کہا امریکا بجلی کی پیداوار کو مؤثر، پائیدار خطوط پر استوار کرنے کا خواہاں ہے۔ جولی کوئنن کا کہنا تھا کہ بجلی کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، منصوبہ ہول سیل پاور مارکیٹ کے قیام کی کوششوں میں معاونت کرے گا۔
دوسری جانب لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے کیے گئے کچھ وعدے جان بوجھ کر اور کچھ وعدے نااہلی سے توڑے۔
بعد ازاں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔