سکول انفارمیشن سسٹم نے کمال کر دکھایا

22 Apr, 2022 | 03:37 PM

(جنید ریاض)سکولوں کی جانب سے 21 فیصد بچوں کا اندراج غلط ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث بچوں کا ریکارڈ چیک کرنے میں محکمہ کو شدید مشکلات کا سامناہے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرکے سکولوں میں داخل لاکھوں بچوں کا ریکارڈ ہی غلط نکلا، سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق سکولوں کی جانب سے 21 فیصد بچوں کا اندراج غلط کیا گیا، 3 فیصد بچوں کے (ب) فارم کے نمبر کا اندراج درست نہیں جبکہ 18 فیصد بچوں کے والدین کا بچوں کیساتھ غلط رشتہ تحریر کیا گیا ۔

مذکورہ نتائج 25 ہزار بچوں کی نادرا سے تصدیق کرانے پر حاصل ہوئے ہیں, تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو 10 روز میں بچوں کاریکارڈ درست کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

مزیدخبریں