(ویب ڈیسک)سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا استعفوں پر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو بلانے کا اعلان،استعفے قوانین کے مطابق منظور ہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکاکین کو بلانے کا اعلان کیا جس میں ان سے استعفوں کے حوالے سے بات چیت ہوگی، راجہ پرویز اشرف کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں سے متعلق رولنگ دے چکاہوں،استعفے قوانین کے مطابق منظور ہوں گے۔
بہت جلد پی ٹی آئی کے اراکین کو بلاکر قانون کے مطابق فیصلہ کروں گا، پی ٹی آئی کے ممبران کے استعفے ڈی سیل کردئیے ہیں،استعفیٰ دینے والےممبران کو میں اپنے چیمبر بلا وں گا،استعفیٰ دینے والے ممبران سے میں ون آن ون ملاقات کروں گا، استعفوں کی منظوری کا عمل جلد شروع ہوگا۔
قبل ازیں سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر ریمارکس دئیے ہیں کہ عزت کا راستہ یہی ہے کہ منحرف رکن مستعفی ہو کر گھر جائے۔ ضمیر کے مطابق جو آئین کے تحت درست لگتا ہے وہ کرتے ہیں۔دعا ہوتی ہے کہ ہمارے فیصلوں سے ملک میں بہتری ہو۔سیاستدانوں کو قربانیاں دینا ہوں گی۔
سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی۔