چودھری شجاعت کے صاحبزادے کو بڑی وزارت مل گئی

22 Apr, 2022 | 02:04 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: شہباز حکومت نے چودھری شجاعت کے صاحبزادے چودھری سالک حسین کو وفاقی وزیر بنانے کے بعد چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا بڑا چارج دے دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری نے چودھری شجاعت حسین کو فون کرکے سالک حسین کو وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد دی۔خالد مقبول صدیقی اور خالد مگسی  نے بھی چودھری شجاعت حسین کو ٹیلیفون کیا اور مبارکباد ی۔

دوسری جانب ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے صاحبزادے چودھری سالک حسین کے وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے پر اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کے وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے پر کہنا ہے کہ چودھری سالک حسین نے جو بھی قدم اٹھایا ہے مجھ سے پوچھ کر اٹھایا ہے۔ چودھری  سالک حسین نے میرے کہنے پر ہی وزیراعظم شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا۔

چودھری شجاعت نے مزید کہا کہ چودھری سالک حسین نے جو بھی قدم اٹھایا مجھ سے پوچھ کر اٹھایا، انہیں میری مکمل سپورٹ اور حمایت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ق لیگ کے رہنما چوہدری سالک حسین نے دوسرے مرحلے میں آج وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا ہے۔

ان کے ہمراہ ن لیگ کے جاوید لطیف، بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ اور محمد ہاشم نوتیزئی نے بھی حلف اٹھایا ہے۔

مزیدخبریں