ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

96سالہ برطانوی ملکہ الزبتھ کو اپنی ہم شکل باربی ڈول مل گئی

96سالہ برطانوی ملکہ الزبتھ کو اپنی ہم شکل باربی ڈول مل گئی
کیپشن: Queen Elizabeth
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملکہ برطانیہ کی چھیانوے سالگرہ پر ان کی ہمشکل باربی ڈول کا خوبصورت تحفہ دیا گیا۔

کھلونے بنانے والی کمپنی میٹل نے برطانوی ملکہ کی باربی ڈول کو اپنے کلیکشن میں شامل کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سے 70 سال تک تخت شاہی پر راج کرنے والی ملکہ برطانیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

اس باربی ڈول نے سر پر جو تاج  پہن رکھا ہے وہ ملکہ الزبتھ نے اپنی شادی کے دن پہنا تھا۔ سفید لباس میں ایک گلابی ربن ملکہ کو ان کے والد جارج VI کی طرف سے دیے گئے تحفے کی یاد دلاتا ہے جبکہ ہلکا نیلا ملکہ کے دادا جارج V کی طرف سے دیا گیا تھا۔یہ گڑیا جون کے شروع میں پلاٹینم جوبلی کی سرکاری تقریبات سے قبل لندن کے اسٹورز میں فروخت کی جائے گی۔

2جون 1953 کو برطانیہ کی ملکہ کی حیثیت سے تخت نشین ہونے والی الزبتھ الیگزینڈرا میری 21 اپریل 1926 کو برطانوی بادشاہ جارج چہارم کے گھر پیدا ہوئیں۔

ملکہ برطانیہ برطانوی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی خاتون ہیں۔