(مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے شہریوں کی سہولت کیلئے 200 سے زائد سپر سٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا اعلان کردیا ۔
کارپوریشن اعلامیہ کے مطابق آج سے یوٹیلیٹی سٹورز کے 200 سپر اسٹورز صبح 10 بجے سے رات ایک بجے تک کھلے رہیں گے، اس کے علاوہ 100 سے زائد سٹورز پر پی او ایس مشین میں اضافہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے روزے داروں کیلئے عید تک ریلیف پیکج کا اعلان کیا گیا، رمضان ریلیف پیکج کےتحت یوٹیلیٹی سٹورز پر 950 روپے کا ملنے والا 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں جبکہ چینی 70 روپے فی کلو کردی گئی۔
رمضان ریلیف پیکج میں 19 اشیاءکی فروخت شناختی کارڈ سے مشروط ہے ، جس کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہوگا وہ سبسڈائزڈ اشیاء یوٹیلیٹی سٹورز سے نہیں خرید سکے گا۔