صدرمملکت نےشہبازحکومت سے متعلق بڑافیصلہ کرلیا

22 Apr, 2022 | 08:32 AM

ویب ڈیسک: صدرمملکت عارف علوی نے حکومت اور ایوان صدر میں بداعتمادی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر معمول کی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی پر آمادہ ہیں، وہ آج نئے وزراء سے حلف لیں گے۔واضح رہے کہ صدر مملکت نے وزیراعظم شہبازشریف اور کابینہ ارکان سے حلف نہیں لیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی  تھی۔وزیراعظم نے صدر سے ملاقات میں چاروں صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی اور وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر میں خلیج کم کرنے پر بات کی۔

دوسری جانب ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔خیال رہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی صدر عارف علوی سے پہلی ملاقات تھی، صدر نے ناسازی طبیعت کی بنا پر وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت نہیں کی تھی اور ان کی جگہ چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیا تھا۔
 

مزیدخبریں