سٹی 42: سیشن کورٹ میں سٹی42 کے رپورٹر پر تشدد، ملزم کو سزا سنائے جانے کے بعد فوٹیج بنانے پر تشدد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان پارٹی نے صحافی جمال الدین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صحافی کو ملزمان سے چھڑا کر سکیورٹی فراہم کی۔ قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم خزائمہ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نعیم سلیم نے18 سالہ ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی۔ ملزم کے خلاف تھانہ ملت پارک میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم پر مقتول حسین کو گولی مار کر قتل کرنے کا الزام عائد ہے۔
احاطہ عدالت میں سٹی فورٹی ٹو کے رپورٹر پر تشدد
22 Apr, 2021 | 02:44 PM