ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف مذہبی اسکالر مولانا وحید الدین خان انتقال کرگئے

Maulana Wahid Uddin Khan
کیپشن: Maulana Wahid Uddin Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:برصغیر کے نامور عالم دین مولانا وحید الدین خان نئی دلی میں انتقال کر گئے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں مولانا وحید الدین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں 12 اپریل کو نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ مولانا وحیدالدین خان عام طور پر دانشور طبقہ میں امن پسند مانے جاتے ہیں۔ ان کا مشن مسلمان اور دیگر مذاہب کے لوگوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور  اسلام کے متعلق غیر مسلموں میں جو غلط فہمیاں ہیں انہیں دور کرناتھا۔ انہوں نے قرآن مجید کا انگریزی میں ترجمہ کیا اور قرآن کی تفسیر بھی لکھی۔

مولانا وحید الدین خان نے بہت سی مذہبی کتابیں لکھیں جن میں راز حیات، ظہور اسلام، مذہب اور سائنس، تعبیر کی غلطی اور خاتون اسلام وغیرہ شامل ہیں۔وہ طویل عرصے تک جمعیت علماء ہند سے بھی وابستہ رہے۔ ان کی علمی خدمات کے باعث بھارتی حکومت نے انہیں دوسرے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ پدما وی بھوشن سے نوازا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی مولانا وحید الدین کے انتقال پر نہایت افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ صارفین کی جانب سے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی جارہی ہے۔