ڈگریوں کی جعلی تصدیق، ایچ ای سی نے الرٹ جاری کردیا

22 Apr, 2021 | 12:42 PM

Arslan Sheikh

اکمل سومرو: ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نام پر ڈگریوں کی جعلی تصدیق پر ایچ ای سی نے الرٹ جاری کر دیا، ایجنٹ کے ذریعے ڈگریوں کی تصدیق غیر قانونی تصور ہوگی، ڈگریوں کی تصدیق میں جعلی مہریں لگوانے والے طلباء کی ڈگریاں منسوخ کی جائیں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نام پر ڈگریوں کی جعلی تصدیق کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جعلسازی کے خلاف ایچ ای سی نے پبلک الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ایچ ایس سی حکام کا کہنا ہے کہ ایجنٹ کے ذریعے ڈگریوں کی تصدیق غیر قانونی تصور ہوگی۔ جعلی مہریں لگوانے والے طلباء کی ڈگریاں منسوخ کی جائیں گی۔ طلباء ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر تصدیق کیلئے اپلائی کریں۔ کمیشن نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے کسی فرد کو ایجنٹ مقرر نہیں کیا۔  

یاد رہے اس سے قبل ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی فزیکل ویری فیکیشن سے پاپندی اٹھالی تھی۔ طلباء اپنی ڈگریوں کی تصدیق ایچ ای سی ریجنل دفتر میں آکر کرا سکتے ہیں، ڈگریوں کی فزیکل ویری فیکیشن کی سروس صرف ارجنٹ فیس کے ساتھ شروع کی گئی ہے۔ طلباء 5 ہزار روپے ارجنٹ فیس ادا کر کے ریجنل دفتر سے ڈگریوں کی تصدیق کرا سکتے ہیں۔

 ایچ ای سی کی نارمل فیس کے ساتھ ڈگریوں کی آن لائن تصدیق جاری ہے جس کے تحت طلباء کو بذریعہ کوریئر اپنی ڈگریاں ایچ ای سی کے دفتر ارسال کرنے کی ہدایت ہے۔ کورونا کے باعث ایچ ای سی نے مارچ 2020ء میں ڈگریوں کی فزیکل ویری فیکیشن پر پاپندی عائد کی تھی۔ 

مزیدخبریں