لوکل گورنمنٹ ملازمین کو اگلے گریڈ میں پروموٹ کردیا گیا

22 Apr, 2021 | 11:16 AM

قیصر کھوکھر:سیکرٹری نورالامین مینگل کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ صوبائی سلیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس،لوکل گورنمنٹ ملازمین کی پروموشن کی منظوری دے دی گئی۔

 تفصیلات کے  مطابق  سیکرٹری نورالامین مینگل کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ صوبائی سلیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں لوکل گورنمٹ  کے گریڈ 17کے 24 ملازمین کو اگلے گریڈ میں پروموٹ کر دیا گیا۔

کارکردگی کی بنیاد پر ایڈمنسٹریٹو فنکشنل یونٹ کے 24 ملازمین کو پروموٹ کیا  گیا جبکہ لوکل کونسل سروس کے 10اور ٹی ایم اے کیڈر کے 14ملازمین کو گریڈ 18میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے،لوکل  کونسل سروس سےپروموٹ ہونے والے ملازمین میں ملک ابرار حسین، مسٹر خالد خان،مسٹر اشفاق حسین،حافظ خالد ارشاد،عبد الغفار قریشی،انور بیگ،فرحت علی خان،آفتاب احمد خان،رانا نوید احمد اور ارشاد محمود کے نام شامل ہیں۔

ٹی ایم اے کیڈر سے اشفاق احمد،عثمان جاوید،حیدر علی چٹھہ،سید سالک عظمت،احمد بلال مخدوم،سید ناصر نعمان،محمد فیاض،ارشد علی سندھو،محمد عارف،حارث جلیل،عثمان سعید،شازیہ اکبر،طارق ضیاء اور فیصل شہزاد کو گریڈ 18میں پروموٹ کر دیا گیا ہے

مزیدخبریں