ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت، انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

Cm meeting with federal minster
کیپشن: Cm meeting with federal minster
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ :وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے وفاقی وزیر غلام سرور خان کی ملاقات,کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا  گیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے وفاقی وزیر غلام سرور خان کی ملاقات،دونوں رہنماؤں نے حالیہ صورتحال پراپوزیشن کےافسوسناک رویے کی  مذمت کی گئی  اور باہمی دلچسپی کے امور،حلقے کی ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت اورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات  کے دوران  کوئٹہ دھماکے  میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، قوم کی تائید وحمایت سے دشمن کے مذموم عزائم پہلےبھی ناکام بنا یا،آئندہ بھی بنائیں گے، بزدل دشمن بہادر قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کے سفر کے سامنے انتشار کی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے، پے درپے ناکامیوں کے بعدمخالفین کو نوشتہ دیوار پڑھ لیناچاہیے،وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ملک میں عدم استحکام چاہتی تھی لیکن خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

 وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ عوام کی حمایت سے اپوزیشن عناصر کے افراتفری پھیلانے کے عزائم ناکام بنائے ہیں،اپوزیشن جماعتوں نے حساس معاملات پر بھی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش  کی ہے۔