(سٹی42)پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں، اداکارہ نے اس بار سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پریشانی کے بارے مداحوں کو بتایا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی وی ڈراموں اور فلموں کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں اور اپنی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ رکھتی ہیں،اس بار اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پریشانی کے بارے بتایا،ہانیہ کو اس مشکل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے مختلف تجاویز دی جارہی ہیں، اپنی شیئر کی گئی تسویر کے کیپشن میں لکھا کہ یا ہنس سکتی ہوں یا آنکھیں کھول سکتی ہوں ایک وقت میں ایک کام! کیونکہ جب وہ ہنستی ہیں تو آنکھیں بند ہوجاتی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی مسکراتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ پریشانی بھی بتائی،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے کمنٹس سامنے آرہے ہیں، ان کی اس تصویر کو اب تک 20 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔کچھ مداحوں نے کہاکہ وہ کوئی بھی کام کریں ہنسے یا آنکھیں بند کریں دنوں انداز میں ہی پیاری لگتی ہیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں ان کی امریکہ میں ڈانس کرتے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی،اداکارہ ہانیہ عامرکی اپنی دوست مدیحہ عظمت کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوئی تھی۔