لاہور سفاری پارک کے 14 شیر فروخت

22 Apr, 2020 | 09:37 PM

وقار نیازی

سعدیہ خان: لاہور زوسفاری پارک کے 14 شیر فروخت کر دیئے گئے، سفاری پارک میں مجموعی طورپر 39 شیرموجود تھے۔ سات جوڑے فروخت کرنے کے بعد اب تعداد 25 رہ گئی ہے۔
جگہ اور بجٹ کی کمی کے باعث سفاری پارک انتظامیہ نے 14 شیر فروخت کردیئے۔ سات جوڑوں کی قیمت 21 لاکھ وصول کی گئی ہے۔ ترجمان وائلڈ لائف آصف مسعود کے مطابق پارک میں جگہ کم ہونے کی وجہ سےشیروں کو فروخت کیا گیا ہے۔

سفاری پارک میں مجموعی طورپر 39 شیر تھے جن کےلیے وہاں جگہ بہت کم تھی۔ ترجمان کے مطابق فی شیرایک لاکھ پچاس ہزارروپے میں فروخت کیا گیا۔ سفاری پارک میں مجموعی طور پر 39 شیر تھے جس میں 14 فروخت کرنے کے بعد ان کی تعداد 25 رہ گئی ہے۔

پارک مجموعی طورپر 250 ایکڑ پر محیط ہے جس میں 15 ایکڑ پر لائن ایریا بنایا گیا ہے۔ لائن ایریا میں شیروں کو رکھنے کےلیے آٹھ کیجز بنائے گئے ہیں۔ ایک وقت میں کیجز میں سولہ شیروں کو رکھا جاتا ہے جبکہ باقیوں کو اوپن باہر چھوڑ دیا جاتا ہے۔
ترجمان وائلڈ لائف پارک آصف مسعود کا کہنا ہے کہ شیروں کو بیچنے کےلیے مارچ سے کام کیا جارہا تھا جو ایک مکمل پروسیس کے بعد وائلڈ لائف کے رجسٹرڈ شدہ بریڈنگ فارم کو فروخت کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں