ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا

پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن نے محکمہ خوراک پنجاب کی پالیسیوں کے خلاف سوموار سے ہڑتال کا اعلان کردیا،  ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فلور ملز کو نہ تو گندم کا سرکاری کوٹہ فراہم کیا جارہا ہے اورنہ ہی ملوں کو پرمٹ کے تحت پرائیویٹ گندم ملوں میں اتارنے کی اجازت دی جا رہی ہے، ایسے میں ملیں نہیں چلا سکتے۔
تفصیلات کے مطابق شادمان میں پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں مرکزی چئیرمین عاصم رضا، چئیرمین پنجاب زون عبدالرئوف مختار، لیاقت علی خان، میاں ریاض، حافظ احمد، چودھری افتخار مٹو، انجم اسحاق، چودھری شہباز سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم رضا کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال بھی محکمہ خوراک کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھتگنا پڑا تھا اوراب ایک مرتبہ پھر سے محکمہ خوراک فلور ملز کو نہ تو سرکاری گندم فراہم کررہا ہے اور نہ ہی پرمٹ کے ذریعے فلورملز کو پرائیویٹ گندم ملوں میں اتارنے کی اجازت دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگررمضان میں آٹے کی قلت پیدا ہوئی تو اسکی تمام تر ذمہ داری محکمہ خوراک پر عائد ہوگی۔
پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن پنجاب زون کے چئیرمین عبدالرئوف مختارکا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک فلورملز کو سرکاری گندم کا اجرا کرے یا پھرفلورملز کی پرمٹ والی پرائیویٹ گندم کو ملوں میں اتارنے کی اجازت دے، اگر محکمہ خوراک نے اپنی پالیسی نہ بدلی تو سوموار سے ملیں بند کر دیں گے۔
پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ محکمہ خوراک کی جانب سے فلورملزکو ناجائز تنگ کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم اور وزیر اعلی اس کا نوٹس لیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer