ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے 42 افراد کو متاثر کرنیوالا مریض صحتیاب

کورونا سے 42 افراد کو متاثر کرنیوالا مریض صحتیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) دنیا بھر کی بڑی بڑی سپرپاورز کورونا وائرس کے سامنے بے بس ہے تاحال اس کے خلاف میدان جنگ میں پورپی ممالک کے علاوہ پاکستان بھی شامل ہے،  کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مہلک وائرس سے  207  افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 536 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 9666  تک پہنچ گئی۔بچوں سمیت متعدد افراد نے اس کو شکست بھی دی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں کورونا کے وار تیز ہوگئے، شہر میں مزید 9 مریض دم توڑ گئے، اموات سروسز، جناح اور میوہسپتال میں ہوئیں، جس کے بعد شہرمیں ہلاکتوں کی تعداد  27ہوگئی، محکمہ پرائمری اینڈ ہیلتھ کیئر کی رپورٹ کے مطابق  پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کئی ڈاکٹروں اور نرسوں کے ٹیسٹ مثبت آگئے، ہسپتال میں کورونا پازیٹو 23 ہو گئے، ان میں مریض سمیت 6 ڈاکٹر اور 11 نرسیں بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز 42 افراد کو کورونا وائرس میں مبتلا کرنے والا مریض صحتیاب ہوگیا، سوڈیوال کی سکندریہ کالونی کا ریائشی 40 سالہ محمدرزاق میں کورونا وائرس  کی تصدیق ہوئی تھی جس پر اس کو میوہسپتال منتقل کیا گیا،حتمی رپورٹ میں کورونا کے اثرات منفی نکلے جس پر اس کو گھر بھیج دیا گیا،محمد رزاق کورونا سے لاعلم تھا جس کی وجہ سے2، 3 خواتین سمیت خاندان کے 10 افراد کو کورونا ہوگیا جس کے بعد محلے کے افراد بھی اس کا شکار ہوگئے، ضلعی انتظامیہ نےفوراً ایکشن لیتے ہوئے 57 افراد پر مشتمل سکندریہ کالونی کو سیل کردیا تھا۔

دوسری جانب  ترجمان کے مطابق لاہور میں کورونا کے 658 کنفرم مریض ہیں جبکہ پنجاب میں کورونا کے مجموعی مریض 4328 تک پہنچ گئے، صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی 51 اموات ہوچکی ہیں، جبکہ 724 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں، 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اب تک کل 61174 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، اس وقت میو ہسپتال میں زیرعلاج تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 135 ہے، پی کے ایل آئی میں 22، چلڈرن میں 3، گنگا رام اور جنرل ہسپتال میں بھی 3، سروسز میں 21 ، جناح میں 4 ، مزنگ میں 7، ایکسپو سنٹر ہسپتال میں 243 مریض زیر علاج ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer