ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مساجد کی خصوصی ایپ کے ذریعے ریل ٹائم مانیٹرنگ کرنیکا فیصلہ

 مساجد کی خصوصی ایپ کے ذریعے ریل ٹائم مانیٹرنگ کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں مساجد میں باجماعت نمازوں اور تراویح کی خصوصی ایپ کے ذریعے ریل ٹائم مانیٹرنگ کا نظام قائم ہوگا۔
کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم کی زیر صدارت رمضان المبارک میں مساجد میں کرونا حفاظتی انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے اجلاس میںخصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور دانش افضال، ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید، اے ڈی سی آر لاہور اصغر جوئیہ، سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری و دیگر افسران نے شرکت کی۔

کمشنر لاہورنے کہا کہ مساجد و کمرشل جگہوں کی سخت مانیٹرنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی کمیٹیاں مساجد میں فاصلہ کے نشان آج سے لگائیں گی۔  رمضان میں لاک ڈاون ایریاز میں سماجی و کمرشل سرگرمی نہیں ہو گی۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ مساجد انتظامیہ سے اپیل کی جائیگی کہ مجمع سے بچاو کیلئے سحری و افطاری کا اہتمام نہ کیا جائے۔  مسجد کی گنجائش سے زائد افراد کا مسجد میں داخلہ ممنوع ہو گا۔ رمضان میں نماز باجماعت اور تراویح کرونا حفاظتی ایس او پیزکے مطابق ہوگی۔

کمشنر لاہورنے کہا کہ آج سے لاہور کی تقریباً 4400 مساجد پر احتیاطی ہدایات آویزاں کر دی جائیں گی۔ فاصلے کے نشان لگنے سے ہر مسجد کی گنجائش بھی طے ہوگی۔

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کہا کہ کرونا حفاظتی تدابیر کے ایس او پی کی خلاف ورزی پر کسی کو رعایت نہیں ملے گی۔ سی سی پی او نے کہا کہ مساجد سے دریاں مکمل طور پر ہٹائی جائیں گی اور ہر نمازی پر ماسک کی پابندی لازمی ہو گی۔

خیال رہے کہ حکومتی اعلامیے کے مطابق نماز تروایح مسجد کے کھلے صحن میں ادا کی جائےگی، مسجد کے صحن میں چٹائیاں، صفیں اور دریاں نہیں بچھائی جائیں گئی، نمازی 6 فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہونگے، بوڑھوں اور بچوں کو مسجد جانے کی اجازت نہیں ہوگی، بخار، کھانسی اور کسی بیمار شخص کو مسجد میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نماز سے پہلے اور بعد میں مجمع لگانے سے گریز کیا جائے، صف بندی کے دوران نمازیوں میں 6 فٹ کا فاصلہ کیا جائے، مسجد میں نماز کیلئے کھڑے ہونے کیلئے نشان لگا یا جائے، کوئی بھی نمازی مسجد میں کسی سے بغل گیر نہیں ہوگا، وضو گھر سے ہی کر کے مسجد میں جایا جائے،مسجد کے فرش کو صاف کرنے کیلئے کلورین کے محلول سے دھویا جائے، مسجد میں چٹائی پر بھی کلورین کے محلول کا چھڑکاؤ کیا جائے، کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی۔